8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری26 جون

28 Jun, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری26 جون

نظام ٹھیک کرنے کا بہترین یہ طریقہ یہ ہے کہ جہاں پر مزدوری یا کاروبار کرتےہیں وہیں پر ایمانداری سے کام کرنا شروع کر دیں۔

جب آپ ایمانداری سے کام کریں گے تو لوگ آپ اچھا کہنا شروع کر دیں گےاوراگر لوگوں نے اچھا کہنا شروع کر دیا تو رب خود ہی کرم فرما دے گا۔

جس نے جان بوجھ کر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی وہ نہ دنیا میں عزت پائے گا، نہ قبر میں اور نہ ہی حشر میں۔

یہ عقیدہ پختہ کر لیں کے ہمارے نبی کریم ﷺ کے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے اور نہ ہی کبھی آئے گا۔

جہاں کہیں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہو وہاں خاموش نہ رہیں۔

رمضان قریب آ رہا ہے تو ایسے لوگ جن پر زکوٰۃ واجب ہے وہ ضرور زکوٰۃ ادا کریں۔

زکوٰۃ صرف مستحق افراد کو دیں۔

جو زکوٰۃ نہیں دیتے وہ اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں۔

غریبوں کی مدد کرنا امیروں کا فرض ہے۔

اپنے مال کو پاک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے مالوں میں سے زکوٰۃ نکالا کریں۔

جو اپنے مال سے زکوٰۃ نہیں دیتے قیامت والے دن یہی مال ان کے لیے جہنم کا باعث بنے گا۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔