8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

شب قدر کی روحانی رات 2010

08 Sep, 2010
امتیاز احمد قادری
دیگر محافل

شب قدر کی روحانی رات 2010

بروز پیر 6 ستمبر 2010 کو مرکز ادارہ انوار مدینہ میں شب قدد کے سلسلہ میں شب بیداری کا پروگرام منعقد ہوا جس میں تمام شب مقررین اور نعت خوان حضرات نے آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اس عظیم رات کے مقصد کو حاضرین تک پہنچایا۔ یہ سلسلہ تمام رات چلتا رہااور حاضرین کے ایمان کو تازہ کرتا رہا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوان حضرات نے اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کے دلوں میں آقا دو جہاں ﷺ کی محبت بیدار کی۔ اس کے بعد رہبرو رہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے صلوۃ تراویح میں پڑھی گئی سورۃ مبارکہ کا ترجمہ اور تفسیر پیش کی اور لوگوں کو اللہ کا پیغام آسان الفاظ میں لوگوں تک پہنچایا۔ اس شاندار پروگرام کا احتتام خصوصی ذکرودعا سے ہوا اوررہبرو رہنما نے اپنے مخصوص انداز میں دعا کروائی اور اشکبار آنکھوں سے لوگوں کو رخصت کیا۔

پروگرام کے اختتام پر درودسلام پیش کیا گیا اور حاضرین کے لیے سحری کا احتتمام کیا گیا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ادارہ انوار مدینہ کا نام تاقیامت روشن رکھے۔

طالب دعا

امتیاز احمد قادری


اسی بارے میں:


عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں

19 Dec, 2013

مرکز انوار مدینہ میں عید میلاد  النبی ﷺ کے پروگراموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

محفل بسلسلہ شان اہلبیت

03 Dec, 2013

بزم انوار مدینہ کے زیر انتظام بروز جمعۃ المبارک شان اہلبیت کے موضوع پر ایک محفل منعقد ہوئی۔ 

مزید پڑھیں۔۔۔

یوم عاشورہ جلسہ

18 Nov, 2013

10محرم الحرام کو یوم عاشورہ کی نسبت سے مرکز انوار مدینہ  میں بعد از نماز عشاء ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

مزید پڑھیں۔۔۔