8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

سیرت النبیﷺ کورس یکم رمضان سے

27 Jul, 2011
انوار مدینہ
دیگر تعلیمات

سیرت النبیﷺ کورس یکم رمضان سے

بلا معاوضہ سیرت النبیﷺ کورس کا آغاز یکم رمضان المبارک سے بعد نماز فجر، مرکز جامعہ انوار مدینہ میں ہو رہا ہے۔ جس میں جید علماء اکرام قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی عظمت و شان کو بیان کریں گے۔ اس کورس کی تربیت جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کی نگرانی میں فرمائی جائے گی اور آنے والے حاضرین کو سیرت النبی ﷺ کے بارے میں مکمل طور پر روشناس کروایا جائے گا۔

اس کورس میں ہر عمر کے بچے ، جوان اور بوڑھے داخلہ حآصل کر سکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں۔ کورس سے متعلق تمام مواد ادارہ کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔ آپ کہ کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ خواتین کے لیے پردہ کا اہتمام ہے۔ کلاس کا دورانیہ صرف ایک گھنٹہ ہے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کی سہولیات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔


اسی بارے میں:


حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

03 Mar, 2019

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

جلیل القدر صحابی، خلیفہ اول، یار غار۔ آپ کا نام عبداللہ کنیت ابو بکر اور لقب صدیق تھا۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ تھی۔ والدہ کا نام سلمیٰ اور کنیت ام الخیر تھی۔ آپ قریش قبیلہ کی ایک شاخ تمیم سے تعلق رکھتے تھے۔ عہد جہالت میں حضرت ابو بکر صدیق کا نام عبدالکعبہ تھا جسے آنحضور ﷺ نے تبدیل کر کے عبداللہ رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

انوار مدینہ کاایک اور اعزاز

19 Dec, 2013

یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ انوار مدینہ شعبہ خواتین میں درجہ عالیہ کی تین طالبات کو ان کی اچھی تعلیمی کارکردگی پرحکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

مزید پڑھیں۔۔۔

بزم انوار مدینہ

29 Nov, 2013

مہتمم اعلٰی جامعہ انوار مدینہ جناب صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں طلباء کیلئے بزم انوار مدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔