جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2012

Category بارہ ربیع الاول جلوس
Byامتیاز احمد قادری

الحمداللہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بعد نماز فجر مرکزی جامع انوار مدینہ ریلوے پی این جی کالونی مغلپورہ سے ایک عظیم الشان جلوس روانہ ہوا جسکی کی قیادت الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب فرما رہے تھے اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پیدل اور سواریوں پر شرکت کی اور تمام راستہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درودسلام اور ثنا خوانی کرتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضر ہوئے۔ راستے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے جس میں جامع انوار مدینہ کی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی سپاہی پیش پیش تھے اور جلوس کو منزل مقصود تک خیروآفیات سے پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹریفک پولیس کے ملازمین نے بھی اس پر نور موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کی۔ جلوس کے تمام راستے مختلف مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا والے کوریج کے لیے جلوس کے ساتھ رہے۔ انوار مدینہ کے کارکن جلوس میں موجود حاضرین کے لیے جوس اور پانی کی فراہمی کرتے رہے اور ہر قسم کی خدمت کی فراہمی کو یقینی بناتے گیے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آ سکے۔ گذشتہ شب بارش کی وجہ سے کئ مقامات پر راستہ میں کافی دشواری پیش آئی مگر جلوس میں موجود حاضرین نے اپنے سفر کو جاری رکھا جس سے ان کا جذبہ بلند سے بلند تر ہوتا گیا۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے میزار پر پہنچ کر الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اجتماعی دعا کروائی جس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں جامع مسجد انوار مدینہ کے باہر ویٹ مین روڈ پر سارا دن ہر خاص عام کے لیے لنگر جاری رہا۔  

آپ کی رائے :

Jazak allah alah ap ko jza-e-kher ata frmaye ........................ ameen.............
نام: Saim amjad
ملک: PAKISTAN
تاریخ: 25 Nov, 2012
ایک اچھی روایت ہے اس چاری رہنا چاہیے
نام: محمد رضا پاشا
ملک: 11 فروری 2012
تاریخ: 11 Feb, 2012
JazakAllah
نام: Muhammad Waqas
ملک: Pakistan
تاریخ: 10 Feb, 2012

اپنی رائے دیں :

نام:
ای میل:
ملک:
رائے:

Send Feedback

Tell us what you think!

Your opinions and comments are very important to us and we read every message that we receive. Due to a high volume of messages, we're not always able to provide a personal response, but we do appreciate your taking the time to fill out our feedback form below.

Message type: Comment    Complaint    Request
*Your Name:
*Your Email:
*Feedback: