پندرہ روزہ فہم دین تربیتی کورس جون 2012

Category فہم دین کورس
Byانوار مدینہ

الحمد اللہ جامع انوار مدینہ میں 18 جون 2012 سے پندرہ روزہ فہم دین تربیتی کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔ کلاس کا ٹائم مغرب تا  عشاءہو گا۔

بلا معاوضہ کورس میں قرآنی آیات کا ترجمہ اور تفسیر ، حدیث مبارکہ ، غسل، وضو اور نماز کے مسائل کے علاوہ قرآن پاک کے تلفظ کی درستگی اور دعائیں وغیرہ یاد کروائی جاتی ہیں اور دین اسلام کی بنیادی باتوں سے اگاہی اور روز مرہ کے شرعی مسائل کے حل سمجھائے جاتے ہیں۔ کورس کی تربیت دیگر علماء اکرام اور جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری فرماتے ہیں ۔

کتب اور ہر قسم کا پڑھائی کا مواد ادارہ کی طرف سے فراہم کیا جاتاہے۔

اس کورس میں ہر عمر کے بچے ، جوان اور بوڑھے داخلہ حآصل کر سکتے ہیں۔ عورتوں کے لیے پردہ کا اہتمام کیا جاتاہے ۔

کورس کے اختتام پر عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کے لیے انعامات کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ اس کورس کی یہ خصوصیت ہے کے طالب علم یہاں سے علم حاصل کرنے کے بعد آگے پڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی دین کی راہ پر لگاتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اس کورس میں داخلہ لینے کی توفیق عطا فرمائیے اور نہ صرف خود آئیں بلکہ دوسروں کو بھی دعوت دیں۔ سوچیں اگر آپ کی وجہ سے کوئی دین کی راہ پر گامزن ہو گیا تو جب تک وہ دین کی خدمت کرتا رہے گا اس کے عمل کا ثواب آپ کو بھی ملتا رہے گا۔ لہذا خود بھی آئیں اور دوسروں کو بھی شمولیت کی تلقین کریں۔

نوٹ:اس کلاس کو مکتب بیت الرفاہ شاہدرہ اور انوار مدینہ کراچی مرکزمیں بھی بذریعہ انٹرنیٹ پڑھا یا جاے گا۔

 

 

اپنی رائے دیں :

نام:
ای میل:
ملک:
رائے:

Send Feedback

Tell us what you think!

Your opinions and comments are very important to us and we read every message that we receive. Due to a high volume of messages, we're not always able to provide a personal response, but we do appreciate your taking the time to fill out our feedback form below.

Message type: Comment    Complaint    Request
*Your Name:
*Your Email:
*Feedback: