8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

سالانہ اجتماع 2010

18 Oct, 2010
انوار مدینہ
سالانہ اجتماع

سالانہ اجتماع 2010

الحمداللہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ۱۶ سالانہ عظیم الشان اجتماع مورخہ ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۰ کو بخوبی انجام پایا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دینا بھر سے لوگ اس اجتماع میں شرکت کے لیے خاص طور پر لاہور گریفن گراؤنڈ میں ایک روز پہلے ہی پہنچنا شروع ہو گئےتھے اور مقامی لوگ پر جوش انداز میں ٹولیوں کی شکل میں تمام دن اور تمام رات شریک ہوتے رہے۔ رات شدید سردی کے باوجود حاضرین کا مجمع اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
آتے ہیں وہی جن کے سرکار بلاتے ہیں


صرف عاشق ہی یہ جذبہ دکھا سکتا ہے کہ عشق سوچتا رہ جائے۔ عقل نے کہا نہ جاؤ رش ہوگا ، خطرہ بہت ہے، ملکی حالات درست نہیں ، رات باہر رہنا ٹھیک نہیں والدین پریشان ہو جائیں گے۔

عشق نے کہا رش ہو گا تو اللہ کا کرم بھی زیادہ ہو گا۔ اللہ کے نیک بندے بھی زیادہ ہوں گے اللہ کی رحمت بھی جوش میں ہو گی۔ عشق نے کہا خطرہ ہے تو کیا ہوا دعوٰی غلامی مصطفٰی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا اور ڈرنا حادثات سے، یہ مجھے ذیب نہیں دیتا۔

ہمیشہ کی طرح پرگرام کے آغاز میں ادارہ انوار مدینہ کے با صلاحیت ننھے منے پھول یعنی مدرسہ انوار مدینہ کے طالب علم پروگرام پر چھائے رہے۔ گلہائے عقیدت کے پھول حاضرین پرنچھاور کرتے رہے اور حاضرین کے قلوب کو گرماتے رہے۔

تلاوت کلام پاک جناب قاری آصف صاحب نے کی اس کے بعد جناب محمد یوسفی صاحب نے اپنے خاص انداز میں حاضرین کے متاثر کیا ۔ اس کے بعد ملک کے ایک مشہور نعت خوان جنا ب مسعود صاحب آئے اور حاضرین کا جوش بلند کرتے رہے۔ اسی دوران جناب سلیم رضا قادری صاحب اپنی نقابت کے ہنر سے لوگوں کے دلوں میں عشق مصظفٰی ﷺ جگاتے رہے۔

مسعود رضا صاحب کے بعد ملک کے ایک اور نامور نعت خوان جناب کریم سلطان سلیمی صاحب رسول کریم ﷺ کا ذکر کرنے کے لیے تشریف لائے اور آقا کی بارگاہ ما نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسی دوران بین الاقوامی نعت خوان جنہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کراچی کی مشہور شخصیت جناب یوسف میمن صاحب تشریف لائے اور اپنے منفرد انداز میں لوگوں کو اللہ کی حمد اور پھر آقا ﷺ کی نعت سنائی۔ پھر قرآن پاک کی تلاوت فرمانے کے لیے ملک کے ایک اور عظیم نام قاری محمد رفیق نقشبندی صاحب تشریف لائے اور کلام پاک کی تلاوت فرمائی جس کو مجمع میں موجود سبھی حاضرین نے خوب سراہا۔ اسی دوران ایک اور بین الاقوامی نام جنا ب تسلیم صابری نقابت کے لیے تشریف لے آئے اور اپنے میٹھے اور شریں لہجے میں نقابت فرمائی۔ اسی نقابت کے دوران جناب ریحان قادری صاحب نے اپنی پر سرور آواز میں آقا ﷺ کی نعت خوانی بیان کی۔

خصوصی دعوت پر آئے ہوے علامہ کوکب نورانی صاحب نے حاضرین میں ایک جوش پیدا کر دیا اور بڑے سادہ انداز میں حاضرین کو پچیدہ مسائل کے حل سمجھا دیے ۔ علامہ کوکب نورانی صاحب نے بھی ادارہ کے دینی اور فلاہی کاموں کو بہت سراہا۔ خصوصی خطاب میں جناب صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے فرمایا کہ ہمیں اصلاح نفس، توبہ اور اصلاحی و رفاہی کاموں کو ترجیح دینا چاہیے۔ ادارہ انوار مدینہ کے اٹھائے ہوے اقدام کو اب دوسرے لوگ بھی مان رہے ہیں اور رائج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جناب صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے یہ بھی کہا کہ تمام آستانوں پر یہ کام بھی رائج ہونے چاہیے (یاد رہے کہ انوار مدینہ عمرہ کے ٹکٹ ، مستحق بچیوں کی شادیاں اور مستحق طالب علموں کی پڑھائی کے سالانہ خرچ جیسے اور سیلاب زدگان کے لیے تعمیر شدہ مکان کی تقسیم جیسے اقدامات کرتی رہتی ہے) تاکہ انگلی اٹھانے والوں کو اچھے طریقے سے خاموش کروایا جائے۔

خصوصی خطاب کے بعد خصوصی نعت خوان جناب مرغوب احمد حمدانی صاحب نے ایسا سماع باندھا کہ حاضرین ہاتھ اٹھا اٹھا کر پر جوش انداز میں داد دیتے رہے۔

پروگرام کے آخر میں جناب صوفی محمد شوکت علی قادری نے ذکرو دعا کروائی اور حاضرین کی آنکھیں اسکبار کیں۔ لوگوں کو توبہ کی طرف مائل کیا۔ خصوصی دعا مہمان خصوصی جناب پیر حیدر علی شاہ صاحب نے کروائی اور ادارہ کی ترقی کے لیے بھی دعا کی۔

پرگرام کے اختتام پر قرہ اندازی ہوئی جس میں 3 عمرہ کے ٹکٹ 50 دینی بہنوں کی شادی کا انتظام اور 100 طلبہ کا سالانہ پڑھائی کا خرچ شامل ہے ان کے نام بتائیے گئے۔ نماز فجر تک پروگرام اختتام پذیر ہو گیا اور لوگ دلوں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن کرکے گھروں کو بہت یادیں لے کر گئے۔


اسی بارے میں:


انوار مدینہ سالانہ اجتماع ۲۰۲۲

23 Sep, 2022

انوار مدینہ نعت کونسل کے زیر اہتمام ۲۸واں سالانہ عظیم الشان اجتماع انشاء اللہ ۱۵ اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر تا فجر ریلوے گریفن گراوٴنڈ مغلپورہ لاہور۔

مزید پڑھیں۔۔۔

قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2017

18 Oct, 2017

سالانہ اجتماع 2017 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

سالانہ اجتماع ۴۰ ممالک میں دیکھا گیا

26 Oct, 2014

اجتماع پوری دنیا سے تقریباً ۲۰۰۰ لوگوں نے ۴۰ مختلف ممالک میں دیکھا

مزید پڑھیں۔۔۔