8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

معتکفین کی الوادعی تقریب 2010

12 Sep, 2010
انوار مدینہ
دیگر

معتکفین کی الوادعی تقریب 2010

تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذوق عبادت بڑھا تھا۔
آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ، الوداع الوداع ماہ رمضان


ماشاء اللہ سے اس سال چار سو سے زائد افراد مرکز انوار مدینہ میں اعتکاف بیٹھے تھے۔ ان تمام افراد کے لیے مرکز انوار مدینہ کی جانب سے فی سبیل اللہ سحرو افطار کا انتظام کیا جاتا تھا اور ان کی روحانی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ مورخہ 10 ستمبر 2010 کو ان افراد کی الوداعی تقریب تھی مگر کوئی دل ایسا نہیں تھا جو اس اللہ کے گھر کو چھوڑ کر اپنے گھر جانا چاہتا ہو۔ ہر ایک دل غم سے نم تھا اور ہر ایک کی زبان پر بس یہی ترانہ گونج رہا تھا۔

بزم افطار سجتی تھی کیسی، خوب سحری کی رونق بھی ہوتی
ہو گیا سب سماں سونا سونا، الوداع الوداع ماہ رمضان


ہر کوئی رمضان کے مہنے کے جانے پر رو رہا تھا، کسی میں بھی ہمت نہیں ہو رہی تھی کا اس ماہ مبارک کو الوادع کہ سکے۔ بس یہی غم سب کو کھائے جا رہا تھا کہ ابھی تو ہم اس مبارک مہینے کا سہی طرح سے حق بھی ادا نہ کر پائے تھے کہ اس کا اختتام بھی ہو گیا۔ بس اب تو رو رو کر ہی اپنے خالق کو راضی کرنے میں مگن تھے۔

کچھ نہ حسن عمل کر سکا ہوں، نذر چند اشق میں کر رہا ہوں
بس یہی ہے میرا کل اثاثہ، الوداع الوداع ماہ رمضان


آئیں ہم سب مل کر ان معتکفین کے لیے خصوصی دعا کریں اور اپنے رب کی بارگاہ میں گزارش کریں کہ اے رب العزت ان تمام افراد کا اعتکاف اپنی بلند بارگاہ میں مقبول فرما، اگر ان سے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تو اپنی رحمت کا صدقہ اسے معاف فرما اور ان سب کے صدقے تو ہماری بھی بخشش فرما۔ ان کی اور تمام مسلمانوں کی مشکلات کو دور فرما، ہمارے پیارے وطن پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرما۔ اس وقت جو مشکلات چل رہی ہیں ان کو حل فرم اور اپنی خصوصی رحمت فرما۔ اے اللہ ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرما اور ان کے فیض میں برکتیں عطا فرما اور ان کا سایہ ہم پر دیر تک فرما۔ مرکز انوا مدینہ کو ترقیاں عطا فرما۔

آمین


اسی بارے میں:


رمضان مبارک کا تیسرا عشرا

19 Jul, 2014

 تمام عالم اسلام کو رمضان مبارک کا تیسرا عشرا مبارک ھو  ۔

مزید پڑھیں۔۔۔

صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کی وطن واپسی

21 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری بیرون ملک کے دورے سے واپس پاکستان تشریف لے آئیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

اہم مذاکرہ-صوفی شوکت علی بطور پینالسٹ

18 Sep, 2013

معاشرہ میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی پر ایک اہم مذاکرہ جامعہ نعمیہ، گڑھی شاہو، لاہور میں 18 ستمبر بوقت 7:00 شام منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔