8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

افطاری 22 اگست 2010

23 Aug, 2010
امتیاز احمد قادری
مرکز انوار مدینہ

افطاری 22 اگست 2010

بروز اتوار مورخہ 22 اگست 2010 کومرکز انوار مدینہ میں ہر خاص و عام کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکز انوار مدینہ کے رہبرو رہنما جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری خود موجود تھے اور انہوں نے اپنے مبارک ہاتھوں سے خود لوگوں میں افطاری تقسیم کی۔ سب سے اہم بات یہ کہ افطاری میں موجود تمام افراد کا روزہ پاک پانی آب زم زم سے کھلوایا گیا۔ افطاری کے بعد سب لوگوں نے نماز مغرب ادا کی، نماز کے بعد رہبر و رہنما نے بیان فرمایا اور ذکرو دعا فرما ئی۔ اس موقع پر آپ نے آنے والے اتوار پھر افطاری کی دعوت دی اور ارادہ فرمایا کہ اس روز بھی روزہ آب زم زم سے کھلوایا جائے گا۔

اے اللہ مرکز انوار مدینہ کو ترقیاں عطا فرما اور ہمارے رہبر ہ رہنما جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری کے درجات بلند فرما۔ امین

دعا گو
امتیاز احمد قادری


اسی بارے میں:


قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2016

09 Oct, 2016

سالانہ اجتماع 2016 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

مساجد کا ادب واحترام

26 Jul, 2016

     صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کا مندرجہ بالا موضوع پر خطبہ جمعہ کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔

زکوٰۃ وجہاد کی اہمیت

12 Jun, 2016

   امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مذکورہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔