8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

قربانی کی فضیلت

09 Sep, 2014

مرکز انوار مدینہ

قربانی کی فضیلت

 
قربانی کرنا ہر مسلمان بالغ، صاحب حیثیت شخص پر واجب ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا 
فصل لربک وانحر
اے میرے محبوب آ پ نماز پڑھیں اپنے رب کے لئے اور قربانی کریں۔
دین اسلام میں قربانی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ہر سال مسلمان سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر قربانی کرتے ہیں۔ اور ہمارے نبی ﷺ نے خود عملی طور پر قربانی کر کے دکھائی اور اپنی امت کو بھی ترغیب دلائی، قربانی کی فضیلت کے متعلق بہت سی احادیث موجود ہیں۔
1 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو روپیہ عید کے دن قربانی پر خرچ کیا گیا، اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں۔ (المعجم الکبیر)
2 زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ یہ قربانیاں کیا ہیں فرمایا کہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ اس میں ہمارے لئے کیا ثواب ہے۔ فرمایا ہر بال کے بدلے نیکی ہے عرض کی اُون کا کیا حکم ہے۔ فرمایا اُون کے ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔
3 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ یوم اشعر (دسویں ذی الحجہ) میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہا سے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں پہنچ جاتا ہے۔ لہٰذا اس کو خوشی دلی سے کرو۔ (ترمذی)
نبی کریم ﷺ نے عملی طور پر قربانی کر کے اپنی امت کی رہنمائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرامین کے ذریعے امت کے دل و دماغ میں جذبہ اور شعور پیدا کیا۔ لہٰذا ہر وہ مسلمان جس پر قربانی واجب ہے اسے چاہئے کہ خوش دلی کے ساتھ صرف خدا کی رضا کی خاطر قربانی کرے اور اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرے۔
 


اسی بارے میں:


قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2016

09 Oct, 2016

سالانہ اجتماع 2016 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

مساجد کا ادب واحترام

26 Jul, 2016

     صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کا مندرجہ بالا موضوع پر خطبہ جمعہ کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔

زکوٰۃ وجہاد کی اہمیت

12 Jun, 2016

   امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مذکورہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔