8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

بزم انوار مدینہ

29 Nov, 2013
انوار مدینہ
دیگر تعلیمات

بزم انوار مدینہ

 

مہتمم اعلٰی جامعہ انوار مدینہ جناب صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں طلباء کیلئے بزم انوار مدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

بزم انوار مدینہ کے اغراض و مقاصد

  •   قرآن و سنت کی روشنی میں طلباء کےعقائد و نظریات کی درستگی اور اس سے آگاہی۔
  •  سلسلہ عالیہ قادریہ کے معمولات کے مطابق طلباء کی روحانی تربیت اور علم تصوف سے روشناس کرانا۔
  •  شیخ محقق حضرت عبدالحق محدث دہلوی اور امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے افکار کے مطابق طلباء کی ذہنی تربیت۔
  •  طلباء کے مابین تقریر، نعت خوانی اور قراءت کے مقابلے سے ذہنی صلاحیت اجاگر کرنا۔
  •  ملکی سطح پر منعقد ہونے والے تقریری، تحریری، نعتیہ اور قراءت کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئےتیار کرنا.
  •  مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو متعارف کرانا۔
  •  دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ترغیب دینا۔
  •  صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، اولیاء کرام اور بزرگان دین کی سیرت و تاریخ سے متعارف کرانا۔
  •  ایسے مبلغین تیار کرنا جو اسلاف کے طریقہء تبلیغ کے مطابق عوام کی اصلاح و رہنمائی کر سکیں۔
  •   انسانی ہمدردی اور جذبہ ایثار اجاگر کرنا۔

دعا فرمائیں کہ اللہ عزوجل بزم انوار مدینہ کو اپنے اغراض و مقاصد حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

( اٰمین یا رب العالمین)


اسی بارے میں:


حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

03 Mar, 2019

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

جلیل القدر صحابی، خلیفہ اول، یار غار۔ آپ کا نام عبداللہ کنیت ابو بکر اور لقب صدیق تھا۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ تھی۔ والدہ کا نام سلمیٰ اور کنیت ام الخیر تھی۔ آپ قریش قبیلہ کی ایک شاخ تمیم سے تعلق رکھتے تھے۔ عہد جہالت میں حضرت ابو بکر صدیق کا نام عبدالکعبہ تھا جسے آنحضور ﷺ نے تبدیل کر کے عبداللہ رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

انوار مدینہ کاایک اور اعزاز

19 Dec, 2013

یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ انوار مدینہ شعبہ خواتین میں درجہ عالیہ کی تین طالبات کو ان کی اچھی تعلیمی کارکردگی پرحکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

مزید پڑھیں۔۔۔

سیرت النبیﷺ کورس یکم رمضان سے

27 Jul, 2011

بلا معاوضہ سیرت النبیﷺ کورس کا آغاز یکم رمضان المبارک سے بعد نماز فجر، مرکز جامعہ انوار مدینہ میں ہو رہا ہے

مزید پڑھیں۔۔۔